ایرانی صدر

ایرانی صدر کل پاکستان پہنچیں گے ،اہم ملاقاتیں ہوں گی

ویب ڈیسک: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کل بیروز پیر 22اپریل سے 24اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے،اہم ملاقاتیں ہوں گی ۔
سفارتی ذرائع کے مطابق صدر رئیسی پیر کو وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم کی طرف سے ایرانی مہمانوں کو ظہرانہ دیا جائے گا۔
یرانی صدر اپنے دورہ کے دوران کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے علاوہ اسلام آباد، لاہور اور کراچی جائیں گے۔
چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور وزرا بھی ایرانی صدر سے ملاقاتیں کریں گے۔
پیر کی شام ایرانی صدر ابراہیم رئیسی صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔
ایرانی صدر منگل کو لاہور جائیں گے، لاہور میں ایرانی صدر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کریں گے۔
گورنر پنجاب کی جانب سے ایرانی صدر کو ظہرانہ دیا جائے گا-

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج باز نہ آئی ،غزہ میں مزید 34فلسطینی شہید