کشتی الٹنے سے

وسطی افریقی جمہوریہ میں کشتی الٹنے سے 58افراد ہلاک

ویب ڈیسک: وسطی افریقی جمہوریہ میں کشتی الٹنے سے 58افراد ہلاک ہو گئے۔
روئٹرز کے مطابق وسطی افریقی جمہوریہ کے دارالحکومت بنگوئی میں کشتی میں سوارافراد گائوں کے سردار کے جنازے میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ حادثہ پیش آیا ۔
مقامی اہلکار کے مطابق کشتی حادثہ دارالحکومت بنگوئی میں دریائے مپوکو میں پیش آیا، کشتی میں گنجائش سے زیادہ 300 مسافر سوار تھے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات میں مزید کمی کا عندیہ دیدیا

شہری تحفظ کے سربراہ تھامس جیماسے نے ہفتے کے روز مقامی ریڈیو کو بتایا کہ ڈوبنے والوں کی درست تعداد کے بارے میں انھیں مصدقہ معلومات نہیں ہیں۔
دوسری طرف عینی شاہدین اور سوشل میڈیا ویڈیوز کے مطابق کشتی میں 300 سے زائد افراد سوار تھے، جن میں سے کچھ کشتی میں کھڑے تھے اور کچھ لکڑی کے ڈھانچے پر بیٹھے تھے۔
نائیجا ٹائمز کے مطابق ایک شہری نے بتایا کہ کشتی میں جگہ نہ ہونے کے باعث وہ ایک ڈونگی میں بیٹھ کر کشتی کے پیچھے جا رہا تھا، کشتی الٹنے کے بعد اس نے ماہی گیروں اور دیہاتیوں کی مدد سے اپنی بہن سمیت چند ڈوبنے والوں کی لاشیں اکٹھی کیں۔

مزید پڑھیں:  پیسر کی غلط تشخیص پر پی سی بی ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل سلیم مستعفی