پی پی 32 گجرات، چودھری پرویز الٰہی کو موسیٰ الٰہی کے ہاتھوں شکست

ویب ڈیسک: پنجاب کے حلقہ پی پی 32 گجرات کے ضمنی انتخاب میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو موسیٰ الٰہی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے حلقہ پی پی 32 گجرات کے تمام 168 پولنگ سٹیشنز سے موصول ہونے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ق لیگ کے موسیٰ الٰہی نے مدمقابل سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو بھاری مارجن سے ہرا دیا۔
یاد رہے کہ موسیٰ الٰہی چوہدری شجاعت حسین کے بھائی وجاہت حسین کے بیٹے ہیں۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق چودھری موسیٰ الہٰی کو 71ہزار 357 ووٹ جبکہ چودھری پرویزا لہٰی کو 37ہزار 106 ووٹ پڑے۔

مزید پڑھیں:  چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری چیلنج