افغانستان سے پاکستان اسلحہ سمگلنگ ناکام، بھاری اسلحہ برآمد

ویب ڈیسک: افغانستان سے پاکستان اسلحہ سمگلنگ کی کوشش فرنٹیئر کور اور کسٹمز اہلکاروں کی جانب سے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد طور خم بارڈر پر افغانستان سے پاکستان جانے والی دو مال بردار گاڑیوں سے تلاشی کے دوران غیر قانونی اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کر لی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سمگل کئَے جانے والے اسلحہ میں 3 ایم 16 رائفلز، دو بریٹا پستول، اے کے 47 کے 4000 راؤنڈز، اے کے 47 کے 8 بولٹس سمیت دیگر خطرناک آتشیں اسلحہ و دیگر پرزہ جات برآمد ہوئے۔
اس موقع پر گرفتار ہونے والے ملزمان کو گاڑیوں سے برآمد ہونے والے اسلحہ سمیت قانونی کارروائی کے لئے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ افغانستان سے پاکستان اسلحہ سمگلنگ ناکام بتاتے ہوئے فرنٹیئر کور اور کسٹمز اہلکاروں نے ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا تھا.

مزید پڑھیں:  یوکرین جنگ :امریکہ کا روس پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام