ٹانک، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاکر اللہ مروت بازیاب

ویب ڈیسک: ضلع ٹانک سے 2 روز قبل اغواء ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاکر اللہ مروت کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔
اس حوالے سے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ سیشن جج شاکر اللہ مروت کو اپنے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سیشن جج شاکر اللہ مروت کو ٹانک سے ڈی ائی خان اتے ہوئے نامعلوم اغوا کاروں نے اغوا کر کے نامعلوم مقام منتقل کیا تھا۔
سی ٹی ڈی پولیس کا کہنا ہے کہ جج شاکر اللہ مروت کو غیر مشروط طور پر بازیاب کرایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سیشن جج شاکر اللہ مروت کو ٹانک اور ڈیرہ آئی خان کے سنگم پر واقع گرہ محبت اڈا سے اغوا کیا گیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ اباد، انتظامی و ضلعی حکام کے رویئے کیخلاف تاجر برادری کا دھرنا، روڈ بند