نواز شریف کی نیب سے توشہ خانہ کیسز میں بریت کی درخواست

ویب ڈیسک: سابق وزیر اعظم اور قائد ن لیگ نواز شریف کی جانب سے احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر بریت کی درخواست دائر کر دی۔
ذرائع کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں صدر مملکت آصف زرداری سمیت نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنسز پر سماعت ہوئی۔
یاد رہے کہ توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔
اس دوران نواز شریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کردی گئی۔
جج ناصر جاوید رانا نے ریمارکس دئیے کہ بریت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیتے ہیں جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ درخواست بریت کو نیب ہیڈ کوارٹر بھجوا دیتا ہوں ، شارٹ نوٹس کردیں۔
احتساب عدالت نے نواز شریف کی بریت کی درخواست پر دلائل 23 مئی کو طلب کرلیے ۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں اسرائیلی ظلم و ستم جاری، مزید 31 فلسطینی شہید