ازبکستان کے وزیر خارجہ 8مئی کو پاکستان آئیں گے

ویب ڈیسک: ا زبکستان کے وزیر خارجہ 8مئی کو پاکستان کے دورے پر آئیں گے ۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق ازبکستان کے وزیر خارجہ اپنے دورہ کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، ازبک وزیر خارجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ دوطرفہ امور پر بات چیت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے میں تجارت اور رابطوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی، ازبک وزیر خارجہ کے دورے سے دوستانہ تعلقات کو نئی تحریک ملنے کی امید ہے۔

مزید پڑھیں:  شاندانہ گلزار، شہریار، شیر افضل کی پارٹی کیلئے قربانیاں ہیں، بانی پی ٹی آئی