غزہ جنگ بندی، سی آئی اے سربراہ آج اسرائیلی حکام سے ملاقات کرینگے

ویب ڈیسک: غزہ جنگ بندی کے حوالے سے عالمی سطح پر کوششیں تیزی سے جاری ہیں۔
اس حوالے سے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز آج قاہرہ سے اسرائیل جائیں گے جہاں اسرائیلی وزیراعظم و دیگر حکام سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق قاہرہ میں غزہ جنگ بندی کے حوالے سے قطر، مصر، حماس اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا دور ہوا جبکہ اسرائیل نے اپنا وفد قاہرہ بھیجا۔
یاد رہے کہ امریکی سی آئی اے سربراہ آج اسرائیلی حکام سے بھی ملاقات کرینگے.

مزید پڑھیں:  فیصل واوڈا اور مصطفی کمال توہین عدالت کے مرتکب ہیں، حکم نامہ جاری