لندن کے نومنتخب میئر صادق خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: لندن کے نومنتخب میئر صادق خان نے تیسری بار اس عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری تقریب کے موقع پر انہوں نے اپنے والدین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
لندن کے نومنتخب میئر صادق خان نے حلف برداری کے موقع پر کہا کہ والد نے بطور بس ڈرائیور اس شہر کی خدمت کی۔
انہوں نے کہا کہ پہلی نسل کی قربانی کے بعد ایک ایشیائی تارک وطن کا بیٹا جنوبی لندن کی کونسل سٹیٹ میں بڑا ہوکر اس شہر کا میئر بن گیا۔
یاد رہے کہ ان کی اس جذباتی تقریر پر شرکاء نے دیر تک تالیاں بجا کر ان کی ستائش کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیں:  محکمہ خوراک کا ایکشن، سینکڑوں مردہ مرغیاں برآمد، سپلائر پابند سلاسل