حزب اللہ کا اسرائیل پر ڈرون حملہ ، صیہونی فوجیوں کی ہلاککا دعویٰ

ویب ڈیسک: حزب اللہ نے اسرائیل کے میتولا نامی شمالی قصبے میں ڈرون حملہ کیا ہے جس میں اسرائیلی فوج کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں 2 اہلکار ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون حملے میں اسرائیلی فوج نے اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے ساتھ ساتھ قریب دیگر ممالک کو بھی نشانہ بنانا شروع کر رکھا ہے جس پر حزب اللہ سمیت دیگر ممالک کی جانب سے بھی جواب دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  یوکرینی باکسر نے عالمی ہیوی ویٹ چمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا