شدید گرمی کے ساتھ صوبہ بھر میں گرد آلود ہواؤں اور بارشوں کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: صوبہ خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کے بعد صوبہ بھر میں گرد آلود ہواؤں اور بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں رواں ہفتے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے تاہم گرد آلود ہواؤں اور بارشوں کی پیشگوئی بھی کر دی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام کے مارگلہ پہاڑوں پر لگی آگ ہوا کے ساتھ شدت اختیار کر گئی