ہم متحد ہو کر تمام رکاوٹوں پر قابو پالیں گے، ولادمیر پیوٹن

ویب ڈیسک: روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے ریکارڈ پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ اس کے ساتھ ہی پیوٹن آئندہ 6 سال کی مدت کیلئے ملک کے صدر بن گئے۔
ذرائع کے مطابق ولادمیر پیوٹن نے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔
حلف برداری تقریب میں روسی صدر نے کہا کہ ہم متحد اور عظیم لوگ ہیں، ہم سب مل کر تمام رکاوٹوں پر قابو پالیں گے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی ڈاکٹر آصف محمود امریکہ کے مذہبی آزادی کمیشن کے رکن مقرر