اذلان شاہ ہاکی کپ، پاکستان نے کینیڈا کو بھی شکست دیدی

ویب ڈیسک: اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے کینیڈا کو 4کے مقابلے میں 5گول سے شکست دے دی۔
ملیشیا میں جاری سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان نے اپنے چوتھے میچ میں کینیڈا کو بھی شکست دے دی۔
اس طرح پاکستان اب تک ٹورنامنٹ میں ایک ڈرا کے ساتھ ناقابلِ شکست ہے۔
کینیڈا کے خلاف میچ میں پاکستان کے ابو بکر محمود، لیاقت ارشد، رانا وحید اشرف اور علی غضنفر نے گول اسکور کیے۔
چار میچز میں ناقابل شکست پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگئی۔اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان کا اگلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا۔
اس سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم جاپان، ملائیشیا اور جنوبی کوریا سے میچ جیت چکی ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر جاپان کا دوسرا، میزبان ملیشیا کا تیسرا جبکہ کینیڈا کا آخری نمبر ہے۔

مزید پڑھیں:  نتھیاگلی میں سیاحوں کیلئے ایڈونچر تھیم پارک کا قیام احسن اقدام ہے، زاہد چن زیب