آئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ،قومی کرکٹ ٹیم ڈبلن پہنچ گئی

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے ڈبلن پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ڈبلن میں آج آرام کرے گی جبکہ پاکستان ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن 9 مئی کو شیڈول ہے۔
پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشلز 10، 12 اور 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔
آئرلینڈ کا دورہ مکمل کرکے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچے گی جہاں اسے انگلینڈ کے خلاف 4ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنا ہے۔
انگلینڈ اور قومی ٹیم کے درمیان کھیلے جانے والے یہ میچ 22 سے30 مئی تک ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  ریئل اسٹیٹ سیکٹر بھی آئی ایم ایف کے ریڈار پر آ گیا