نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار، تنہا ہی جنگ جاری رکھنے کا عزم

ویب ڈیسک: امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی ساتھ دے یا نہ دے تنہا ہی رفاح پر حملے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ہمارے پاس بہت کچھ ہے ہمیں کسی کی ضرورت نہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ اسرائیل نے حماس کے خلاف 7 ماہ قبل جو حملہ کیا تھا اس میں کئی شہریوں کا قتل عام کیا گیا جبکہ اس میں امریکی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان میں طلبہ کے حوالے سے وفاق کی سرد مہری افسوسناک ہے ،مینا خان آفریدی