چیرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا دورہ ضلع صوابی

ویب ڈیسک: چیرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے ضلع صوابی کے مختلف علاقوں چھوٹا لاہور، رزڑ اور ٹوپی وغیرہ میں بینظیر کفالت سنٹرز کا دورہ کیا۔
اپنے دورہ کے دوران چیئرپرسن روبینہ خالد نے بینظیر کفالت سنٹرز میں خواتین سے ملاقات کی جبکہ انتظامیہ کو ہدایت جاری کیں۔
روبینہ خالد نے اس موقع پر کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مقصد خواتین کی سپورٹ کرنا ہے۔ ملک میں اس وقت 95 لاکھ خواتین اس پروگرام سے مستفید ہو رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کا واحد پروگرام ہے جو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر امور کی انجام دہی کرتا ہے۔
اس موقع پر روبینہ خالد نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اور پی ٹی ائی کی ملاقاتیں غیر فطری ہیں۔ ان دونوں کے سابق بیانات کے بعد ان کا ایک ساتھ بیٹھنا بالکل نہیں بن رہا۔

مزید پڑھیں:  ٹی سی ایس کی بڑی کامیابی،آذربائیجان تک سامان کی ترسیل مکمل کرلی