ایبٹ اباد، گلگت سے راولپنڈی جانے والی بس کو حادثہ، 4 افراد زخمی

ویب ڈیسک: ایبٹ آباد کے قلندرآباد موٹروے پر گلگت سے راولپنڈی جانے والی بس کو حادثہ پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی تاہم موٹروے پولیس اور ریسکیو کے اہلکاروں نے کوئک رسپانس دیتے ہوئے بس میں سوار 29 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا۔
ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ بس کو حادثہ کے دوران 4 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی سی ایس کی بڑی کامیابی،آذربائیجان تک سامان کی ترسیل مکمل کرلی