ٹی 20 ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب یکم جون کو نیویارک میں منعقد ہو گی

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کیلئَے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی۔ میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب یکم جون کو امریکی شہر نیو یارک میں منعقد ہو گی۔
شیڈول کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں کل بروز جمعہ 5 میچز کھیلے جائیں گے۔
وارم اپ میچز کا پہلا ٹاکرا ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے مابین پورٹ اف سپین میں ہوگا۔ دوسرا میچ کینیڈا اور نیدرلینڈ، تیسرا میچ پاپوا نیو گنی اور نمیبیا، چوتھا میچ آئر لینڈ اور سری لنکا جبکہ پانچواں میچ افغانستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
شیڈول کے مطابق وارم اپ میچوں کا آخری میچ یکم جون کو بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا اور اسی میچ کے بعد آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم کیلئے بلاول متحرک، چند گھنٹوں میں مولانا سے دوسری ملاقات