ٹی 20 ورلڈ کپ، شاہینوں نے امریکہ کیلئے پرواز بھر لی

ویب ڈیسک: انگلینڈ سے ٹی 20 سیریز ہارنے کے بعد قومی ٹیم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کیلئے امریکہ روانہ ہو گئی۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق 19 رکنی گروپ میں قومی کرکٹرز اور مینجمنٹ اراکین شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 ممبران پر مشتمل قومی ٹیم کا دوسرا دستہ بھی آج ہی امریکہ کیلئَے پرواز بھرے گا۔ اس گروپ میں سپورٹ سٹاف کے اراکین بھی شامل ہوں گے۔
آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کے مطابق قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکہ کے خلاف ڈیلاس میں کھیلے گی۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی جانب سے وزیراعلیٰ کی حمایت ،ناراض پارٹی رہنما خاموش