ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن بارش کی نذر

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے وارم اپ میچز کے دوران پاکستانی ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن بارش کی نذر ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ٹی میگا ایونٹ کے باقاعدہ میچز کیلئے شاہینوں نے کمر کس لی۔ پلا پریکٹس سیشن بارش کی نذر ہونے کیے بعد کھلاڑیوں نے صرف فزیکل اور فیلڈنگ سیشن میں حصہ لیا۔
تیز بارش کے باعث قومی ٹیم کا ٹریننگ سیشن ختم کر دیا گیا جبکہ کل مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 4 تا7 بجے پاکستانی ٹیم ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔
ذرائع کے مطابق آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 6 جون کو ڈیلس میں میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گی۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن بارش کی نذر ہو گیا تھا.

مزید پڑھیں:  وکلاء کا آئینی ترامیم کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان