ٹی 20 ورلڈ کپ، افغانستان نے یوگنڈا کو 125رنز کے بھاری مارجن سے ہرا دیا

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کے جاری ایونٹ میں افغانستان نے یوگنڈا کو 125رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر دیگر ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
ذرائع کے مطابق افغان بولنگ لائن کی نپی تلی بولنگ کے سامنے یوگنڈ کی ناتجربہ کار بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں افغان الیون نے 183 رنز جوڑ کر مدمقابل یوگنڈا کی ٹیم کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیا تاہم جوابی اننگز میں یوگنڈا کی پوری ٹیم 48 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی۔
میگا ایونٹ کے گروپ سی میں دونوں ٹیمیں گیانا نیشنل سٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں جس میں‌افغانستان نے یوگنڈا الیون کو 125 رنز کے بھاری مارجن سے مات دیدی.

مزید پڑھیں:  برطانوی شاہی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شہزادہ ہیری کو سالگرہ مبارکباد