ٹی 20 ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ کی سیکورٹی کیلئے اضافی سیکورٹی تعینات ہوگی، بلیکمین

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ میں دہشتگردی کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا ہے جس کے پیش نظر اضافی سیکورٹی تعینات کرنے کی تصدیق کر دی گئِی ہے۔
9 جون کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں اضافی سیکورٹی کی تعیناتی کی یقین دہانی کراتے ہوئے نساؤ کاؤنٹی کے ایگزیکٹو بروس بلیکمین نے کہا ہے کہ میچ کے لیے اضافی سیکورٹی موجود ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ نساؤ کاؤنٹی ہر لحاظ سے میچ کیلئے تیار ہو گی جبکہ میچ پرامن طور پر کھیلا جائے گا جس کیلئے ہم پُراعتماد ہیں۔
بروس بلیکمین کے مطابق پاک بھارت میچ دنیا کا سب سے بڑا میچ ہوتا ہے۔ میگا ایونٹ کے اس میچ کیلئے اضافی سیکورٹی موجود ہوگی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا ہائِی وولٹیج ٹاکرا کیلئَے پاک بھارت ٹیمیں 9 جون کو نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل سٹیڈیم نیو یارک میں مدمقابل ہونگی۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم: کابینہ سے منظوری تک مسودہ نہیں دے سکتے، خورشید شاہ