ٹی20ورلڈکپ

ٹی20ورلڈکپ :نیپال کانیدرلینڈز کو جیت کیلئے 107رنز کا ہدف

ویب ڈیسک: ٹی20ورلڈکپ کے ساتویں میچ میں نیپال نے نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 107رنز کا ہدف دے دیا۔
ڈیلس میں کھیلے جا رہے گروپ ڈی کے میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورز نے ٹاس جیت کر نیپال کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
نیپال کی پوری ٹیم آخری اوور میں 106رنز بناکر آئو ٹ ہوگئی،کپتان روہت 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
کرن 17، گلشن 14 اور انیل شاہ 11 رنز بناکر آٹ ہوئے، نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بیک اور ٹم برنگل نے 3 ،3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔
واضح رہے کہ آج آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے چھٹے میچ میں انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں بھی مدمقابل ہیں۔
امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 20 ٹیمیں ایکشن میں ہیں، 9 وینیوز پر مجموعی طور پر 55 میچز کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم لے کر آئیں گے،اپوزیشن نے گھبرانا نہیں : وزیر قانون