ٹی 20 ورلڈ کپ، نیدر لینڈز کا فاتحانہ آغاز، نیپال کو 6 وکٹوں سے شکست

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے جاری مقابلوں میں نیپال کو نیدر لینڈز کے ہاتھوں ٹف مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی نیدرلینڈز نے ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔
ذرائع کے مطابق نیدرلینڈز نے نیپال کی جانب سے دیا گیا 107 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ڈیلس میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں نیدر لینڈز کے کپتان سکاٹ ایڈورز نے ٹاس جیت کر نیپال کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلی اننگز کھیلتے ہوئے نیپال کی پوری ٹیم آخری اوور میں 106 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
نیدر لینڈز نے نیپال کی جانب سے دیا گیا 107 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کر کے میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا اور اسی کے ساتھ نیدر لینڈز نے میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم لے کر آئیں گے،اپوزیشن نے گھبرانا نہیں : وزیر قانون