آل راؤنڈر عماد وسیم

آل راؤنڈر عماد وسیم انجری کے باعث امریکہ کیخلاف میچ سے باہر

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی20ورلڈکپ کے پہلے میچ سے قبل ہی پاکستانی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا،آل راؤنڈر عماد وسیم سائیڈ اسٹرین انجری کے باعث امریکہ کے خلاف میچ سے باہر ہو گئے ۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے امریکا میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ آل راؤنڈر عماد وسیم سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوگئے ہیں، وہ امریکا کیخلاف میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔
بابر اعظم نے کہا کہ آل رانڈر کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ میچز میں کھلانے کا فیصلہ کیا جائے گا،میگا ایونٹ کی اہمیت کے پیش نظر کوئی جلد بازی نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ عماد ہماری ٹیم کے اہم رکن ہیں خواہش ہے کہ جلد انجری سے مکمل صحتیاب ہوجائیں، اس لیے فوری کھلانے کا رسک نہیں لے رہے۔

مزید پڑھیں:  افغانستان سے مذاکرات وفاق کاکام ،علی امین کا بیان احمقانہ ہے ،حنا کھر