ٹی 20ورلڈ کپ

ٹی 20ورلڈ کپ :بھارت نے آئر لینڈ کو 8وکٹوں سے ہرا دیا

ویب ڈیسک: ٹی 20ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں بھارت نے آئرلینڈ کو 8وکٹوں ہرا کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کردیا ہے ۔
بھارت نے آئرلینڈ کا 97 رنز کا ہدف با آسانی 13 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
نیویارک کے نسا کانٹی میدان میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
بھارت کی شاندار بولنگ کے سامنے آئرلینڈ کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی اور پوری ٹیم 16 اوورز میں 96 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
آئرلینڈ کی جانب سے گیرتھ ڈیلنی 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ جوشوا لٹل 14 اور کرٹس کمفر نے 12 رنز بنائے۔
آئرلینڈ کا 97 رنز کا ہدف بھارت نے با آسانی 12.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کپتان روہت شرما 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ رشبھ پنت 36 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
ویرات کوہلی ایک اور سوریا کمار یادیو 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے-

مزید پڑھیں:  بنوں، چوری کے الزام میں گرفتار ملزم کی موت معمہ بن گئی ، ایس ایچ او معطل