ٹی 20 ورلڈ کپ، امریکی ٹیم کیخلاف میچ سے شاہین مہم کا آغاز کرینگے

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج امریکی ٹیم کیخلاف میچ سے شاہین مہم کا آغاز کرینگے۔
انتظار کی گھڑیاں ختم، دونوں ٹیمیں مقابلہ کیلئے تیار ہیں۔
امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ آج 6 جون کو کھیلے گی۔
گرین شرٹس کا مقابلہ ڈیلاس میں میزبان ٹیم امریکا سے ہوگا۔
ماہرین کے مطابق امریکی ٹیم پاکستان کے مقابلے میں ناتجربہ کار ضرور ہے مگر اسے آسان حریف تصور کرنا گرین شرٹس کی بڑی غلطی ہوگی۔
یاد رہے کہ آج شاہین مہم کا آغاز امریکی ٹیم کیخلاف میچ سے کرینگے.

مزید پڑھیں:  پٹرول 10روپے ، ڈیزل 13روپے 6پیسے فی لیٹر سستا