ٹی 20 ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ، نیوزی لینڈ کو افغانستان کے ہاتھوں شکست

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ، حارجانہ بلے بازی کیلئے مشہور نیوزی لینڈ کی ٹیم افغانستان کے ہاتھوں شکست کھا گئی۔
یاد رہے کہ میگا ایونٹ کے 14 ویں میچ میں افغان الیون نے کیویز کو 84 رنز سے ہرا کر ایونٹ میں شریک دیگر ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 14 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 159 رنز جوڑے۔
افغان اننگز کی سب سے اہم بار اوپنر رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران کی 103 رنز کی شراکت داری تھی جس سے افغان ٹیم کی کامیابی کی بنیاد رکھی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری، ٹرینٹ بولٹ نے 2، 2 اور فریگوسن نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔
106 رنز ہدف کے جواب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن افغان بولرز کا سامنا نہ کر سکی اور ابتداء سے ہی ڈگمگانے لگی۔
کیویز 160 کے ہدف کے جواب میں صرف 75 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو افغانستان کے ہاتھوں 84 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کے دورہ امریکا سے واپسی تک آئینی ترمیم کا معاملہ مؤخر