شاہین شاہ سے فرمائش

بھارت کیخلاف اچھی باؤلنگ نہیں کرنی،بھارتی فیملی کی شاہین شاہ سے فرمائش

ویب ڈیسک: نیو پارک میں بھارتی فیملی نے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے بھارت کے خلاف اچھی باؤلنگ نہ کرنے کی فرمائش کر دی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہین شاہ آفریدی کا اپنے بھائی شان آفریدی کے ہمراہ نیویارک پہنچنے کے بعد ٹائمز اسکوائر پر سیر و تفریح کی ویڈیو سامنے آگئی۔

مزید پڑھیں:  عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کل منائی جائے گی

شاہین شاہ آفریدی ٹائمز اسکوائر پر گھوم رہے تھے کہ انہیں ایک بھارتی فیملی نے روک لیا، بھارتی فیملی نے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
بھارتی شہریوں نے شاہین سے گفتگومیں کہا کہ آپ کودیکھا سرپرائزمل گیا۔
ہماری آپ سے گزارش ہے کہ آپ نے بھارت کیخلاف اچھی باولنگ نہیں کرنی، ویرات کوہلی اور روہت شرما کو اپنا ہی دوست سمجھیں۔

مزید پڑھیں:  دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کا مستعفی ہونے کا اعلان