بھارت کیخلاف میچ

بھارت کیخلاف میچ کے لئے قومی سکواڈ میں تبدیلی کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان نے ٹی 20 ورلڈکپ کے اہم میچ میں بھارت کے خلاف میچ کے لئے قومی سکواڈ میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق نیویارک میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل مد مقابل آئیں گی، پہلے میچ میں شکست کی وجہ سے پاکستان بھارت کے خلاف فتح حاصل کر کے ایونٹ میں بھرپور طریقے سے واپس آنے کے لیے کوشاں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف اہم میچ کیلئے پلینگ الیون میں تبدیلی کی جائے گی اور اعظم خان کو ڈراپ کر کے انجری سے نجات پانے والے آل رانڈر عماد وسیم کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔
ادھر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے نیویارک اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تصدیق کی کہ عماد وسیم اب مکمل فٹ اور میچ کیلیے دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف ایک نیا میچ ہے اور ہم اچھی پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے، کسی کی انفرادی پرفارمنس نہیں بلکہ جیت کیلیے پوری ٹیم کو جان مارنی ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں دونوں ٹیموں پر فتح کا دبا ہوتا ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بہت ظالم فارمیٹ ہے، ایک پل میں میچ کا پانسہ پلٹ سکتا ہے، اسی وجہ سے میں بھارت کے خلاف میچ کے حوالے سے کوئی پیش گوئی کرنے کے قابل نہیں ہوں۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم: حکومت کافضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے کا دعویٰ