ٹی20ورلڈکپ

ٹی20ورلڈکپ: نیدر لینڈز کا جنوبی افریقا کو 104رنز کا ہدف

ویب ڈیسک: امریکہ میں جاری آئی سی سی مینز ٹی 20ورلڈکپ میں نیدر لینڈز نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 104رنز کا ہدف دیا ہے۔
نیویارک میں کھیلے جارہے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 16 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
نیدر لینڈز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 9 وکٹ پر 103 رنز بنائے۔
نیدر لینڈز کی جانب سے سیبرانڈ40اور لوگن وین بیک 23 رنز بناکر نمایاں رہے، وکرم جیت سنگھ 12 اور اسکاٹ ایڈورڈز 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقا کے اوٹنیلی بارتمین نے 11رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کیں،مارکو جانسن اور اینریخ نورکیا نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کی سینیٹ اور قومی اسمبلی کی کارروائی سے متعلق حکمت عملی تیار