نیدرلینڈز کو شکست

ٹی 20ورلڈ کپ،جنوبی افریقا کے ہاتھوں نیدرلینڈز کو شکست

ویب ڈیسک: ٹی 20ورلڈکپ کے 16ویں میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں نیدر لینڈز کو شکست ہو گئی ہے ۔
نیدرلینڈز کا 104رنز کا ہدف جنوبی افریقہ نے 19ویں اوور میں حاصل کیا، ڈیوڈ ملر نے 59 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو اہم جیت دلوائی۔
نیو یارک کے نسا کانٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے گروپ ڈی کے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنائے۔
جنوبی افریقی بولنگ لائن کے سامنے نیدرلینڈز کے بیٹرز کی ایک نہ چلی۔ سیبرینڈ اینگلبریخت کے 40 اور لوگان وین بیک کے 23 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردی نہیں دکھا سکا۔
پروٹیاز کی طرف سے اوٹنیل بارٹمن 11 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں، اینرک نورکیا نے 19 رنز دے کر 2 جبکہ مارکو یانسن نے 20 رنز دے پر 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔
جنوبی افریقہ نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی جبکہ نیدرلینڈز نے نیپال کے خلاف کامیابی سمیٹی تھی۔

مزید پڑھیں:  یورپ میں طوفان بورس نے تباہی مچا دی، 8 افراد ہلاک