ٹی 20ورلڈ کپ

ٹی 20ورلڈ کپ کا بڑا ٹاکر،پاک بھارت ٹیمیں آج مد مقابل ہوں گی

ویب ڈیسک: ٹی 20ورلڈ کپ کے سب سے بڑے میچ میں پاک بھارت کی ٹیمیں آج مد مقابل ہوں گی ۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج نیویارک کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔
ویسے تو قومی ٹیم کا ورلڈکپ میں آغاز اچھا نہ ہوا اور اسے امریکا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن شائقین کرکٹ قومی ٹیم کے لیے دعاگو ہیں اور اس امید کا اظہار کر رہے ہیں کہ ٹیم روایتی حریف کو شکست دے کر ایونٹ میں شاندار کم بیک کرے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے میچ کی تیاری کے لیے گزشتہ روزپریکٹس کی جبکہ بھارتی ٹیم کے صرف دو کھلاڑیوں نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔
ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں 12 مرتبہ مدمقابل آئی ہیں، 8 میچ بھارت کے نام رہے جبکہ 3 میں پاکستان نے فتح حاصل کی، ایک میچ ٹائی رہا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کے خلاف صفر پر آٹ ہونے والے پاکستانی بیٹر اعظم خان بھارت کے خلاف میچ سے آٹ ہوگئے،عماد وسیم کو اعظم خان کی جگہ ٹیم میں جگہ ملے گی۔پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف چار فاسٹ بولرز ، دو آل رانڈئورز، اسپنرز کیساتھ میدان میں اترے گی۔
ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف پاکستان کی اننگز کا آغاز کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کے 11 کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم ،محمد رضوان ، عثمان خان، فخر زمان ، افتخار احمد ، شاداب خان ، عماد وسیم ، شاہین آفریدی ،حارث رف ، محمد عامر اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں:  جاپان میں طالبہ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنا سر منڈوالیا