پاک بھارت میچ

ٹی 20ورلڈ کپ:پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت کروڑوں تک پہنچ گئی

ٹی 20ورلڈ کپ 2024میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمتوں کروڑوں روپے تک پہنچ گئی ہے ۔
یسٹ میڈو میں موجود 252 سیکشن میں 20نشستوں پر 30سیٹیں اپنی قیمت کی باعث وائرل ہیں،رپورٹ کے مطابق ری سیل میں ان سیٹوں کی قیمت 175ہزار 400 ڈالرز بن رہی ہے جو کہ پاکستانی تقریباً پونے 5کروڑ روپے کی رقم بنتی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق ضروری نہیں ہے کہ جو قیمت اسٹب ہب نامی ویب سائٹ پر ڈیمانڈ کی جا رہی ہے، وہی اس پر خریدا جائے، یہ محض فروخت کرنے والے کی جانب سے ڈیمانڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب 252 سیکشن کی اسی نشست سے آگے 21 نشست سیٹوں کی قیمت 693 ڈالرز تک ہے جو کہ پاکستانی تقریباً 2لاکھ روپے بنتے ہیںجبکہ 19 ویں نشست کے ٹکٹ کی قیمت 801 ڈالرز ہیں جو کہ پاکستانی 2 لاکھ 24 ہزار روپے بنتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعے کی رات تک کچھ ٹکٹس باقی تھے، جن میں بانڈری کلب سیکشن اور ڈائمنڈ کلب سیکشن کے ٹکٹس شامل تھیںبانڈری کلب سیکشن کے ٹکٹس کی فروخت 1500 ڈالرز میں ہو رہی تھی جو کہ پاکستانی تقریباً 4لاکھ 19 ہزار روپے بنتے ہیں ۔
ڈائمنڈ کلب سیکشن کے ٹکٹس کی فروخت 10 ہزار ڈالرز میں ہو رہی تھی جو کہ پاکستانی تقریباً 30لاکھ بنتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جاپان میں طالبہ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنا سر منڈوالیا