سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست، بھارت 6 رنز سے کامیاب

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست جبکہ بھارت ایک بار پھر گرین شرٹس کیخلاف 6 رنز سے کامیاب رہا۔
امریکی شہر نیویارک کے نیساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم پاکستانی بولنگ لائن کا مقابلہ نہ کر سکی اور 19 ویں اوور میں 119 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
120 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 113 رنز پر ہمت ہات گئی۔
پاکستانی ٹیم کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے محمد رضوان 31 رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے دوسرے میچ میں بھی پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد میگا ایونٹ کے سپر 8 مرحلے میں گرین شرٹس کی انٹری اگر مگر کا شکار ہو گئی.

مزید پڑھیں:  عمران خان کاممکنہ ملٹری ٹرائل ، حکومت سے واضح موقف طلب