بابر اعظم

اگلے دونوں میچزہر صورت جیتنے ہیں ،کپتان بابر اعظم

ویب ڈیسک: قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی 20ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کے بعد کہا ہے کہ ہمیں اپنی غلطیوں پر غور کرنا ہوگا ،اگلے دونوں میچزہر صورت جیتنے ہیں ۔
میڈیا سے گفتگو میں بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہم پہلے چھ اوورز میں توقعات کے مطابق بیٹنگ نہیں کرسکے اور پاور پلے میں پہلی وکٹ گرنے کا بہت نقصان ہوا اسکے بعد ٹیم سنبھل نہ پائی۔
انہوں نے کہا کہ جلد وکٹیں گرنے سے میچ ہاتھ سے نکلا، بیٹنگ میں بیک ٹو بیک وکٹیں گنوائیں اور بہت زیادہ ڈاٹ گیندیں کھیلیں۔
کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیل اینڈرز سے کوئی امید نہیں رکھی تھی، سوچا تھا پہلے ہی جیت جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  حکومتی رابطے اور جوڑ توڑ ناکام،آئینی ترامیم غیرمعینہ مدت تک موخر