قومی کرکٹ ٹیم

قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی ، جلدبڑے فیصلوں کا امکان

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ ناقص کارکردگی کے بعد چیئرمین محسن نقوی نے مشاورت شروع کردی ، جلدبڑے فیصلوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کو اہم ترین مشن قرار دے دیا گیا اورچیئرمین محسن نقوی نے وطن واپس آتے ہی مشاورت شروع کر دی۔
انہوں نے بورڈ عہدیداروں ،سابق کرکٹرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہے،چیئرمین کی جانب سے بلا تاخیر بڑے فیصلے متوقع ہیں۔
ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کرکٹ اور پاکستان ٹیم میں سیاست اور کروپنگ کا خاتمہ کیا جائے گا اور محسن نقوی بہت جلد پریس کانفرنس بھی کریں گے ۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پہلے میچ میں امریکا اور دوسرے میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فورسز کی بربریت تھم نہ سکی، مزید 24فلسطینی شہید