پی ٹی آئی فارورڈ بلاک

بیرسٹر گوہر علی کی پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کی تردید

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کی تردید کی ہے ۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے، صرف عمران خان کا بلاک ہے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ اختلاف رائے سب کا حق ہوتا ہے۔ ہم بانی پی ٹی آئی کے مشورے سے چیزیں آگے لے کر جا رہے ہیں،عمر ایوب واقعے کو شیر افضل مروت کے حوالے سے غلط رپورٹ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اختلاف سب کرتے ہیں اور اختلاف کرنا ہر شخص کا حق ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ فواد چوہدری کے ساتھ اچھا وقت گزرا ہے، اچھے لوگ اچھے الفاظ کا چنا ؤکرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  صوبائِی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے 5 سے زائد فیڈرز پر بجلی بحال کرا دی