حزب اللہ کمانڈر اسرائیلی ڈرون حملہ

حزب اللہ کمانڈر اسرائیلی ڈرون حملہ میں شہید، لاکھوں‌فلسطینی جبری بے دخل

حزب اللہ کمانڈر اسرائیلی ڈرون حملہہ میں شہید ، صیہونیوں کے دعوے کے بعد اس دعویٰ کی تصدیق کیلئے مختلف کارروائیاں جاری۔
ویب ڈیسک: حزب اللہ کمانڈر اسرائیلی ڈرون حملہ میں شہید کر دیئَ گئے۔ لبنان میں ہونے والے اس حملے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صیہونیوں نے لبنانی شہر صور کے مضافات میں گاڑی پر ڈرون حملہ کیا۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے مضافاتی قصبے حوش میں چلتی گاڑی کو میزائل سے نشانہ بنایا تھا۔ ابو نعمہ نامی حزب اللہ کمانڈر اسرائیلی ڈرون حملہ میں شہید ہو گئے جبکہ اس موقع پر ان کے ساتھ موجود ان کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ عرب میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ نے کمانڈر ابو نعمہ کے اسرائیلی ڈرون حملے میں شہادت کی تصدیق کر دی۔
اسرائیلی ڈرون نے غزہ میں تباہی مچانے کے بعد اب دیگر ممالک کا رخ کر لیا ہے۔ غزہ کا پورا انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ و برباد ہو گیا ہے۔
اس دوران لاکھوں فلسطینی جبری بے دخلی پر مجبور ہیں۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ کے انسانی بنیادوں پر کام کرنے والے شعبے کی کوآرڈینیٹر سگرید کاگ نے کہا ہے کہ غزہ سے 19لاکھ شہری بھی گھر ہو چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ صورت حال بہت تشویشناک ہے کہ خان یونس سے مزید جبری انخلا شروع کر دی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹس میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ القرارہ ، بنی سہیلہ اور خان یونس کی بعض دیگر بستیوں میں سے نئے سرے سے اڑھائی لاکھ فلسطینی جبری انخلا کی زد میں آ چکے ہیں۔
انہوں نے یو این سلامتی کونسل کو بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر غزہ میں 19 لاکھ فلسطینی بے گھر ہوئے جبکہ دس لاکھ فلسطینیوں کو دوبارہ نقل مکانی کے کرب اور اذیت سے گذرنا پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی شہری مصائب کی کھائی میں دھنس چکے ہیں، ان کے گھر تباہ ہونے سے ان کی زندگی اجیرن ہوگئی، جنگ نے نہ صرف انسانی بحرانوں کا سب سے جنم دیا ہے بلکہ اس نے انسانی مصائب اور تباہی کو بھی جنم دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  برطانوی انتخابات میں لیبر پارٹی فاتح، رشی سونک نے شکست تسلیم کر لی