بنوں واقعے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

بنوں واقعے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب، خصوصی پیکیجز کا اعلان

بنوں واقعے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب، احتجاج کی آڑ میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
ویب ڈیسک: بنوں واقعے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، فوری مکمل رپورٹ طلب کر لی۔ یہ باتیں مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکتر سیف نے اپنے ویڈیو بیان میں کہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی اور تمام صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹرسیف کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کی ہدایت پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر مظاہرین کیساتھ مذاکرات کر رہے ہیں، عمائدین کے ساتھ مذاکرات کے بعد صورتحال قابو میں ہے۔
مشیر اطلاعات کے مطابق وزیراعلی نے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں سمیت زخمیوں کے لیے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کر دی۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیگی اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائیگی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی آئینی و قانونی حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ویڈیو پیغام میں عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا کہ عوام قانون کو ہاتھ میں لینے سے گریز کریں۔
یاد رہے کہ بنوں میں امن مارچ کے دوران فائرنگ اور اس کے بعد بھگدڑ مچنے سے کئی افراد جاں‌بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.

مزید پڑھیں:  پشاور میراتھن ریس صوبے کی تاریخ میں پہلا اور اہم ایونٹ ہے، وزیراعلی