اسرائیلی بمباری سے مزید 50 فلسطینی

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 50 فلسطینی شہید

صیہونی سفاکیت کا سلسلہ جاری، غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 50 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔
ویب ڈیسک: پورا انفراسٹرکچر ملیامیٹ کرنے کے بعد اسرائیلی ٹینکوں نے رفح میں دوبارہ پیش قدمی شروع کر دی۔ اس کے ساتھ ہی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 50 فلسطینی شہید ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق غزہ کے علاقے شیخ رضوان میں گھر پر اسرائیلی حملے میں 5، جبالیہ میں 2 بچوں سمیت 4 فلسطینی اور النصیرت کیمپ میں 12 فلسطینی شہید ہو گئے۔
پناہ گزین کیمپوں کے طور پر استعمال ہونے والے سکولوں اور خیموں پر صیہونی حملوں میں گزشتہ 10 روز میں 500 فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے۔
اقوام متحدہ میں موجود فلسطینی سفیر نے غزہ میں اسرائیلی افواج کے ہاتھوں جاری قتل عام کو تاریخ کی بدترین نسل کشی قرار دے دیا۔ اس میں سب سے زیادہ بچے اور خواتین متاثر ہوئے۔
فرح ، خان یونس اور نصیرت میں جاری کارروائیوں کے دوران جہاں سینکڑوں فلسطینی شہد ہوئے وہیں زخمیوں کی تعداد اس سے کئی زیادہ ہے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں 38 ہزار سے زائدفلسطینی شہید ہو گئے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔ سب سے زیادہ سفاکیت صیہونیوں نے ہسپتالوں پر حملہ کر کے ثابت کیا، اس دوران زخمی جو کہ زیرعلاج تھے کو بھی شہید کیا گیا۔
غزہ میں 9 ماہ سے جاری جنگ کے دوران ظالم اور سفاک صیہونیوں نے غزہ خالی کرانے سمیت آس پاس کے دیگر علاقوں اور کیمپوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے انہیں بھی خالی کرانے کی کوششیں‌شروع کر رکھی ہیں.
اس دوران انہیں حماس اور حزب اللہ کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ خود اسرائیل کے اندر سے بھی مخالفت کی صدائیں بلند ہونا شروع ہو گئی ہیں.

مزید پڑھیں:  عمران خان! جیسا کروگے ویسا بھرو گے : نواز شریف