حکومت عوام کو سڑکوں پر آنے

حکومت عوام کو سڑکوں پر آنے کیلئَے مجبور کر رہی ہے، شیخ رشید

ویب ڈیسک: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئِی پر پابندی سے کچھ نہیں ہوگا، حکومت عوام کو سڑکوں پر آنے کیلئَے مجبور کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سیاسی صورتحال تباہی و بربادی کی طرف جا رہی ہے۔ عوام بہت تنگ ہیں، بجلی کا بل زہر قاتل کی طرح ان کے گلے پڑ گئے ہیں، حکومت عوام کو سڑکوں پر آنے کیلئَے مجبور کر رہی ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے سے کچھ نہیں ہوگا، پہلے نشان چھینا گیا، پھر بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگائی گئی، پھر بھی عوام نے ووٹ دیا، ان کے ہر فیصلے کا فائدہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ہوتا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کے ہر اقدام سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت عوام کو سڑکوں پر آنے کیلئَے مجبور کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت اور بنوں میں دہشتگرد سمیت 3 افراد جاں بحق