ہمیں ہر صورت اسلام آباد پہنچنا

ہمیں ہر صورت اسلام آباد پہنچنا اور دھرنا دینا ہے، حافظ نعیم الرحمان

ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا کارکنان اور عوام کے نام پیغام میں کہنا ہے کہ ہمیں ہر صورت اسلام آباد پہنچنا اور دھرنا دینا ہے۔ ہم پرامن لوگ ہیں اور پرامن انداز میں دھرنا دینا چاہتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں پر رکاوٹ ہو گی وہیں دھرنا ہوگا، اس ایک دھرنے کو ہم کئی دھرنوں میں تبدیل کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے بتایا کہ آج دھرنا کیلئَے الحمد للہ بہت بھرپور طریقے سے پورے پاکستان سے قافلے چلے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ تمام تر فسطائی ہتھکنڈوں کے باوجود میں تمام کارکنان سے کہتا ہوں کہ اسلام اباد پہنچیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم پرامن لوگ ہیں پرامن رہنا چاہتے ہیں۔ ہمیں ہر صورت اسلام آباد پہنچنا اور دھرنا دینا ہے۔ اب امن کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے کہ حکومت امن کو کس طرح سے قائم کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اسلام اباد پہنچنا ہے اور ہر صورت میں پہنچنا ہے، میں تمام لوگوں اور جماعت کے کارکنوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اسلام اباد کو انتظامیہ نے کنٹینروں سے بند کر دیا ہے تاہم جہاں پر رکاوٹ ہو وہیں پر دھرنا ہوگا اور ایک دھرنے کو ہم کئی دھرنوں میں تبدیل کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کارکنان قیادت کے طرف سے اعلان کا انتظار کریں گے، انشاءاللہ ہم بتائیں گے کہ جماعت اسلامی اور عوام کے راستے کو روکا نہیں جا سکتا۔ ہمیں بجلی کی قیمتوں میں کمی چاہیے ہمیں آئی پی پیز سے جان چھڑانی ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ہمیں ظالمانہ ٹیکسوں سے جان چھڑانی ہے، ہمیں عوام کو آٹا دال چینی چائے پر لگے ظالمانہ ٹیکسز ختم کروانے ہیں۔ ہم عوام کے لیے نکلے ہیں اپنی ذات کے لیے نہیں نکلے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی جلسے کیلئَےتیاریاں مکمل، ضروری مشینری ساتھ لےجانے کافیصلہ