رواں مالی سال ہمارے اخراجات آمدن سے زیادہ رہے، خسارے میں 73 فیصد کمی کی گئی- مشیر خزانہ حفیظ شیخ

اسلام آباد: مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی اقتصادی سروے سے متعلق نیوز بریفنگ، ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی بحران حکومت کو ورثے میں ملا، رواں مالی سال کی اقتصادی جائزہ رپورٹ کا اجرا.

مشیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ 20 ارب خسارے کو 3 ارب تک لے آئے، رواں مالی سال ہمارے اخراجات آمدن سے زیادہ رہے، خسارے میں 73 فیصد کمی کی گئی،ماضی کے قرضوں کی مد میں 5 ہزار ارب روپے واپس کیے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئےکار لائیں گے،پورا سال اسٹیٹ بینک سے کوئی قرض نہیں لیا،فوج کے بجٹ کو منجمد کیا، آرمی چیف کے بھی مشکور ہیں،ڈالر سستا رکھنے کی وجہ سے برآمدات میں اضافہ ہوگیا،کوشش کی لوگوں کو بنیادی سہولتیں دیں، ٹیکسز میں کامیابی حاصل کی، 17 فیصد اضافہ ہوا،اخراجات میں کمی، ٹیکسز میں اضافہ، قرضوں کی واپسی کامیابی ہے.

مزید پڑھیں:  ہم سرکاری املاک، اپنے اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، عطا تارڑ

مشیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا،کورونا وائرس نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا،کورونا سے جی ڈی بی کو 3 ہزار ارب سے زیادہ نقصان پہنچا،آئی ایم ایف کی پیشگوئی ہے پوری دنیا کی آمدن 3 سے 4 فیصد کم ہو جائے گی، کورونا وائرس کے باعث ہماری برآمدات بھی متاثرہوئی ہیں.

مزید پڑھیں:  محکمہ خوراک کا ایکشن، سینکڑوں مردہ مرغیاں برآمد، سپلائر پابند سلاسل

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ کیلئے 30 ارب روپے رکھے گئے،نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ کیلئے 30 ارب روپے رکھے گئے،معاشی ترقی کی شرح 0.4 فیصد رہ گئی،فشریز کی پیداواری گروتھ 0.6 فیصد رہی، صنعتی شعبہ کی شرح نمو منفی 2.6 فیصد رہی.