کسی کو مشرق وسطیٰ میں تنازعات

کسی کو مشرق وسطیٰ میں تنازعات نہیں بڑھانے چاہئیں، انٹونی بلنکن

ویب ڈیسک: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ موجودہ کشیدہ صورتحال میں کوشش ہے کہ جنگ نہ پھیلے، اس دوران کسی کو مشرق وسطیٰ میں تنازعات نہیں بڑھانے چاہئیں۔
انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں تنازعات روکنے کیلئے ہم نے ایران اور اسرائیل سے براہ راست بات چیت کی ہے، ان حالات میں کسی کو مشرق وسطیٰ میں تنازعات نہیں بڑھانے چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں مزید حملے تنازعات، عدم استحکام اور عدم تحفظ کو جنم دیں گے، آج جو حالت ہے آنے والے وقت میں یہ مزید دگرگوں ہو سکتے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ کے مطابق غزہ کے یرغمالیوں کے حوالے سے مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں، یہ انتہائِی اہم معاملہ ہے جس کی تکمیل کیلئے فریقین مصروف عمل ہیں۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی احتجاج میں رکاوٹوں پر صوبائی حکومت کا دبنگ فیصلہ