شیر افضل کی برطرفی کے معاملے

شیر افضل کی برطرفی کے معاملے کا خود جائزہ لوں گا، عمران خان

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی برطرفی کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن پر نظرثانی کیلئے آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیر افضل کی برطرفی کے معاملے کا خود جائزہ لوں گا۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں سینئر رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں شیرافضل مروت کا معاملہ اٹھایا اور اس حوالے سے تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر بانی پی ٹی آئی نے جلد ہی فیصلہ کرنے کا کہہ دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ شیر افضل کی برطرفی کے معاملے کا خود جائزہ لوں گا، اگر مطمئن ہوا تو برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے لوں گا۔
یاد رہے گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کی رکنیت معطل کر دی گئی تھی تاہم شیر افضل مروت نے معطلی کے اس اعلامیہ کو جعلی قرار دیدیا تھا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عمران خان سے ملاقات،ڈی چوک احتجاج پر مشاورت