اساتذہ تنخواہوں سے محروم

خیبرپختونخوا میں سینکڑوں اساتذہ کئی سالوں سے تنخواہوں سے محروم

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوامیں ا یلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سینکڑوں اساتذہ کے کئی سالوں سے تنخواہوں سے محروم ہونے کاانکشاف سامنے آیا ہے ۔
اس حوالے سے رپورٹ صوبائی اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 389 اساتذہ کو تین سال سے تنخواہیں نہیں ملی۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ فاؤنڈیشن کے 727اساتذہ بھی ایک سال سے تنخواہ سے محروم ہیں۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ صوبہ مالی بحران کا شکار ہے، 3 سال میں 45 کروڑ سے روپے ریلیز نہیں ہوئے۔
جب تک فاؤنڈیشن کو یہ لاگت فنانس سے ریلیز نہیں ہوتی تنخواہ نہیں دے سکتے ۔

مزید پڑھیں:  کاٹلنگ، گوداموں سے کروڑوں کی چوری کرنےوالے 4 ملزمان گرفتار