44 ملازمین کو نوٹس جاری

بدعنوانی الزامات پرمختلف صوبائی محکموں کے 44 ملازمین کو نوٹس جاری

ویب ڈیسک: اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی کے الزامات پر اینٹی کرپشن نے مختلف صوبائی محکموں کے 44 ملازمین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحقیقات کیلئے طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مختلف صوبائی محکموں کے ملازمین کو ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے مختلف تاریخوں میں جن ملازمین کو طلب کیا گیا ہے ان میں صوبائی محکموں کے وہ ملازمین شامل ہیں.
ان کے خلاف بدعنوانی کی شکایات ہیں خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی محکموں میں کرپشن کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت کی ہے.
چھان بین کے دوران الزامات ثابت ہونے کی صورت میں مذکورہ ملازمین کو گرفتار کرکے پہلے مرحلے میں ملازمت سے معطل اور دوسرے مرحلے میں انہیں ملازمت سے برطرف کر دیا جائے گا.
انٹی کرپشن کے ریڈار پر آئے ملازمین میں محکمہ بلدیات،تعلیم،صحت اورمحکمہ مال کے علاوہ کئی اور صوبائی محکموں کی ملازمین شامل ہیں ان سے آئندہ ہفتے الگ الگ پوچھ گچھ کی جائے گی۔
یاد رہے کہ اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی کے الزامات پر اینٹی کرپشن نے مختلف صوبائی محکموں کے 44 ملازمین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحقیقات کیلئے طلب کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عمران خان سے ملاقات،ڈی چوک احتجاج پر مشاورت