وزراء کی کارکردگی رپورٹ

خیبر پختونخوا کے وزراء کی کارکردگی رپورٹ تیار،عمران خان کو پیش کی جائیگی

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے صوبائی وزراء کی کارکردگی پر رپورٹ تیار کرلی گئی جو بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پیش کی جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرکے رپورٹ پیش کریں گے ۔
ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ میں 4صوبائی وزرا کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے جب کہ 7صوبائی وزرا کا کام نارمل، 6کی کارکردگی اچھی اور 5صوبائی وزرا کی کارکردگی بہترین قرار دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو صوبے میں گورننس سے متعلق شکایت موصول ہوئی تھیں جس پر انہوں نے وزیراعلیٰ سے وزرا کی کارکردگی رپورٹ طلب کی تھی۔
دوسری جانب مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمدعلی سیف نے کہا کہ عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور ہر ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کو گورننس سے متعلق آگاہ کرتے ہیں اور تمام امور میں بانی پی ٹی آئی کی رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پختونخوا: رواں سال دہشتگردی واقعات میں 100 سے زائد پولیس اہلکار شہید