خیبرپختونخوا میں فائرنگ واقعات کے دوران

خیبرپختونخوا میں فائرنگ واقعات کے دوران 6 افراد جاں بحق، 6 زخمی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں فائرنگ واقعات کے دوران 6 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔ ضلع چارسدہ میں پولیس سٹیشن خان ماہی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کی زد میں آ کر سپیشل برانچ اہلکار عصمت اللہ شہید ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے سپیشل برانچ اہلکار عصمت اللہ صبح ڈیوٹی کے لئے جا رہے تھے کہک اس دوران انہیں نشانہ بنایا گیا۔
اس واقعے کی رپورٹ تاحال درج نہیں کی گئی تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیا ہے، اس کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔
دوسری جانب ڈی آئی خانہ دھماکہ کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔ اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیر اسماعیل خان کے گیلانی ٹاؤن کے ایک گھر میں ائیر کنڈیشنر پھٹنے سے دھماکہ ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں ذوالفقار نامی شخص جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ بم ڈسپوزل یونٹ موقع پر پہنچ گیا اور شواہد سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکہ ائیر کنڈیشنر پھٹنے سے ہوا ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا کر دیا گیا، متاثرہ خاندان ذوالفقار اور اس کے بیوی، بچے ڈیرہ غازی خان سے مہمان بن کر آئے تھے۔
زخمیوں میں متوفی ذوالفقار اور اس کی بیوی اور بچے شامل ہیں۔
دریں اثنا ضلع مردان کےی تھانہ شیخ ملتون کی حدود چکڑو پل میں فائرنگ سے سمیع اللہ نامی نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول پر ملزمان عاقل، مقصود اور رخسار نے فائرنگ کی ہے، ملزمان تینوں بھائی ہیں اور کچھ دن قبل مقتول کے ساتھ ان کی زبانی تکرار ہوئی تھی۔
اس کے علاوہ ضلو ہنگو میں پیش آنے والے دھماکہ کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
ضلع ہنگو میں گزشتہ رات دھماکے میں زخمی ہونے والا پک اپ ڈرائیور چل بسا، اس حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ زخمی تصور حسین پشاور کے ایل آر ایچ ہسپتال میں زیر علاج تھا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
پولیس نے بتایا کہ کل رات ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سبزی لے جانے والی گاڑی میں 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔
ضلع نوشہرہ میں بھِ فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا، پولیس ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ضع نوشہرہ کے بارہ بانڈہ میں فائرنگ کے واقعہ کے دوران 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کی بنا پر دو گروپوں کے مابین پیش آیا۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عمر اور رضوان کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔
نوشہرہ کے علاقے بارہ بانڈہ میں پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہگیر سمیت تین افراد گولیوں کا نشانہ بنے تھے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں فائرنگ واقعات کے دوران 6 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کے پیجرز دھماکوں میں بھارتی شہری کے ملوث ہونے کا انکشاف